چینی ترقی کے طریقہ کار  کے حوالے سے چوتھے یورپی فورم کا سپین میں انعقاد 

0

چینی اکیڈمی آف سوشل سائنسز اور سپین کے گالیشیائی انٹرنیشنل انسٹیٹوٹ آف انلیسس اینڈ انٹر نیشل ڈاکومینٹیشن کے زیرِ اہتمام چینی ترقی کے طریقہ کار کے حوالے سے یورپی فورم چھ  تاریخ کو  سپین کے شہر سانتیاگو  ڈی کمپسٹیلا میں منعقد ہوا ۔ فورم  کا موضوع دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت چین  یورپ تعلقات ہیں ۔ دونوں ممالک کے تھنک ٹینک اور تحقیقاتی اداروں کے ماہرین، دانشوروں اور حکومتی اہل کاروں سمیت ایک سو سے زائد افراد نے اس فورم میں شرکت کی ۔ 
یاد رہے کہ چینی ترقی کے طریقہ کار  کے حوالےسے یورپی فورم دو ہزار چودہ میں شروع ہوا اور سپین ، فرانس اور اٹلی میں اس کے کانفرنس ہال ہیں اور رواں سال چوتھا فورم ہے۔ اس کا مقصد چین اور یورپ کے درمیان علمی تبادلوں میں اضافہ کرنا ، چین کے بارے میں یورپی معاشرے کی جانب سے زیادہ سے زیادہ  معلومات حاصل کرنا اور دوستی اور تعاون کو فروغ دینا ہے ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here