چین کا چھبیسویں نیول ایسکارٹ فلیٹ ہفتے کے روز لندن سے روانہ ہو گیا۔ اس روانگی سے پانچ روزہ دوستانہ دورہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ برطانیہ میں تعینات چینی سفیر، لیو شیاومنگ، رائل برٹش نیوی کے نمائندے اور برطانیہ میں مقیم چینی سو سے زاٰئد شہریوں نے الوداعی تقریب میں شرکت کی۔ یہ الوداعی تقریب مشرقی لندن کے کینری وہارف میں ویسٹ انڈیا ڈاکس پر منعقد ہوئی۔ چینی بحری جہازوں کا لندن کا یہ پہلا سرکاری دورہ تھا۔ پانچ روزہ قیام کےدوران تقریبا سات سو چینی بحریہ اہلکاروں اور ان کے ہم منصب برطانوی بحریہ کے اہلکاروں نے ایک دوسرے کے جنگی جہازوں کا دورہ کیا۔ ایک دوستانہ فٹ بال میچ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے علاوہ قذاقی کی روک تھام اور انسانوں کو بچانے کے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔ پانچ روزہ دورے کےدوران بدھ کے روز ان جہازوں کو عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ چینی نیول ایسکارٹ فلیٹ کا اگلا پڑاو فرانس میں ہو گا۔