چین میں قومی تعطیلات کے دوران سو ملین سے زائد لوگوں کا ریل کے ذریعے سفر 

0

چین میں قومی تعطیلات کےدوران ریلوے لوگوں کو سیاحتی مقامات تک پہنچانے یا خاندان سے ملاقات کےلیے لانے لے جانے میں  بہت زیادہ مصروف رہی۔  چائنہ ریلوے کارپوریشن کے مطابق   اٹھائیس ستمبر سے تعطیلات کا رش ہونے شروع ہونے کے بعد سے لوگوں نے کم وبیش ایک سو پانچ ملین مرتبہ ریل سے سفر کیا۔ 
جمعے کے روز  تقریبا بارہ اعشاریہ چار ملین لوگوں نے سفر کیا۔یہ تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں آٹھ اعشاریہ چھ فیصد زیادہ ہے۔ اس طرح  گزشتہ سات دنوں  میں دس ملین سے زائد لوگوں نے مسلسل ریل کے ذریعے سفر کیا۔  چائنہ ریلوے کو توقع ہے کہ ہفتے کے روز   تیرہ اعشاریہ چھ  ملین لوگ  سفر کریں گے ۔ اس لیے ریلوے نے  نو سو گیارہ مزید  ٹرینز کا بندوبست کیا ہے تاکہ  لوگ آسانی سے سفر کر سکیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY