چینی مندوب نے جنرل اسمبلی میں عالمی امن اور سلامتی کے تحفظ کے حوالے سے چین کے موقف پر روشنی ڈالی

0

چینی وفد کے سربراہ اور وزارت خارجہ کے تحت محکمہ  تخفیف اسلحہ  کے سربراہ وانگ چھونگ نے ہفتے کے روز جنرل اسمبلی میں عالمی سلامتی کے انتظام و انصرام اور عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کے حوالے  سے چین کے موقف پر روشنی ڈالی  ۔

وانگ چھونگ نے بہترویں جنرل اسمبلی کے تحت تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی امور سے متعلق پہلی کمیٹی کی عام بحث سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا  ترقی ، اصلاحات اور ترتیب نو کے دور سے گزر رہی ہے ۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ عالمی سلامتی کو نئے چیلنجز  بھِی درپیش ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نےجامع اشتراک ،  تعاون اور تسلسل کی حامل سلامتی  اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام سمیت نئے تصورات پیش کئے  ہیں ۔ اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر مشترکہ مفادات کی بنیاد پر نئے بین لاقوامی تعلقات کے قیام کی تجویز  بھی پیش کی ۔ ان  نئے تصورات نے عالمی سلامتی کے انتظام  و انصرام  اور عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کے لئے ایک واضح راہ دکھائی ہے ۔

جناب وانگ چھونگ نے کہا کہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کا مقصد دیرپا امن   اور مشترکہ خوشحالی پر مبنی دنیا میں منصفانہ ، معقول ، تعمیرات کی شراکت داری اور مشترکہ مفادات کی حامل سلامتی کا ساختہ بنانا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ چین ہمیشہ عالمی امن اور سلامتی کے تحفظ ، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاو کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئِے اپنی بھر پور کوشش کرتا ہے ۔ چین نے عالمی سلامتی کے انتظام و انصرام کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY