چینی ٹیلی مواصلات کی بڑی  کمپنی ہیواوے نے بنگلہ دیش میں اپنا پہلا لیپ ٹاپ متعارف کروا دیا

0

 چین کی ٹیلی مواصلات کی بڑی کمپنی  ہیواوے نے اپنا پہلا ونڈو لیپ ٹاپ ہیواوے میک بک کے نام سے بنگلہ دیش میں متعارف کروایا ہے جو کہ کارو باری افراد کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ہیواوے ٹیکنالوجی بنگلہ دیش کے چیف ایگزیکٹیو چاو ہاوفو نے جمعرات کی رات ڈھاکہ میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہیوا وے  کمپنی نے ہمیشہ دنیا بھر میں تکنیکی ماہرین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور انکی  ضروریات پر توجہ مرکوزکرتے ہوئے  اور خاص طور سے  بنگلہ دیش جیسی  تیزی سے ترقی کرتی ہوئی  معیشتوں میں  جدیدٹیکنالوجی کو ٰعام لوگوں کی پہنچ میں لانے کی کوشش کی ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY