ائیر چائنا نے چین پاکستان کے درمیان ہفتہ وار پروازوں میں اضافے کا اٰعلان کر دیا

0

ائیر چائنا نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ   اس سال 29 اکتوبر سے   بیجنگ سے اسلام آباد اور کراچی کے لئیے پروازوں کو ہفتہ وار چار کی بجائے  بڑھا کر سات کیا جا رہا ہے۔ ائر چائنا نے چین اور پاکستان کے درمیان پروازوں کا آغاز اکتوبر 2016 سے ہفتہ وار تین پروازوں سے کیا تھا اور اس سال ستمبر کے مہینے تک اس فضائی راستے پر  ایک لاکھ بیس ہزار سفر ریکارڈ کئیے جا چکے ہیں ۔   اسلام آباد میں ائر چائنا کے منیجر حو ہائِی تاو نے جمعرات کے روز  پروموشن کی تقریب کے دوران کہا کہ پروازوں میں اضافے سے ہم پاکستان اور چین کے درمیان ثقافت اور تجارت کے شعبے میں بہتر انداز میں خدمت کریں گئے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY