مقامی وقت کے مطابق چار تاریخ کو چین اور امریکہ کے درمیان قانون کے نفاذ اور سائبر سلامتی سے متعلق پہلے مذاکرات امریکہ کے شہر واشنگٹن میں منعقد ہوئے ۔ چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر تحفظ عامہ گو شنگ کھون ، امریکہ کے وزیر انصاف جیف سیشنز اور ہوم لینڈ سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کی قائم مقام وزیر ایلین ڈیوک نے مذاکرات کی مشترکہ صدارت کی ۔
فریقین نے حالیہ برسوں میں چین اور امریکہ کے درمیان قانون کے نفاذ اور سائبر سلامتی کے متعلق شعبے میں حاصل کردہ ثمرات کا جائزہ لیتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف ، منشیات کے خاتمے، سائبر کرائم پر ضرب لگانے ، مجرموں اور چوری شدہ رقوم کی تلاش ، غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔ قانون کے نفاذ اور سائبر سلامتی سے متعلق مذاکرات چین اور امریکہ کے صدور کے درمیان طے پانے والے چار اعلی سطحی مذاکرات میں سے ایک ہیں ۔
گو شنگ کھون نے کہا کہ فریقین کو موجودہ مذاکرات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اختلافات کو پس پشت ڈال کر تعاون کو فروغ دینا چاہئے ۔ اور عالمی سلامتی کے انتظام و انصرام ، عام سلامتی کے حامل بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لئے مل کر کوشش کی جائَے ۔ انھوں نے کہا کہ فریقین کو نیٹ ورک کے شعبے میں حقیقی تعاون کر کے سائبر سلامتی کا تحفظ کرنا ہو گا تاکہ امن ، سلامتی ، کھلے پن ، تعاون اور نظم کا حامل سائبر اسپیس قائم کیا جائے گا ۔
امریکہ کا خیال ہے کہ امریکہ اور چین کادو بڑے ممالک کی حیثیت سے قانون کے نفاذ اور سائبر سلامتی کے شعبے میں تعاون فریقین اور پوری دنیا کے لئے بہت اہم ہے ۔ امریکہ اس شعبے میں تعاون کے فروغ کے لئے چین کے ساتھ مل کر کوشش کرنا چاہتا ہے