اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر میں تعینات چینی مستقل نمائندے، چین کے سوئٹزرلینڈ اور دیگر عالمی تنظیموں کے نمائندے ما چھاو شو نےچار تاریخ کو اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں کی کمیٹی کے اڑسٹھوِیں اجلاس کے دوران خطاب کیا اور بین الاقوامی پناہ گزینوں کے مسلے کے حوالے سے چینی نقطہ نظر بیان کیا ۔جناب ما نے کہا کہ اس وقت بین الاقوامی پناہ گرینوں کی صورتحال مسلسل بگڑتی جا رہی ہے اور ان کی تعداد دوسری جنگ عظیم سے بھی زیادہ ہے۔تاہم انسانی ہمدردی کے لئے مالی امداد بہت کم ہے۔اس حوالے سے جناب ما نے چین کا نقطہ نظر پیش کیا۔ پہلا یہ کہ اقوام متحدہ کا پناہ گزینوں سے متعلق ہائی کمیشن اور پناہ گزینوں کو اپنی نگرانی میں لینےوالے ممالک کی مزید حمایت کی جانی چاہیے۔اور سماج کے عدم استحکام اور غیر متوازن ترقی جیسے مسائل کو حل کرنا چاہیے۔اس کے ساتھ ساتھ ترقی پزیر ممالک کی مدد کرتے ہوئے پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے لئے سازگار مواقع فراہم کیے جائیں ۔
دوسرا یہ کہ بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنایا جانا چاہیے۔اور پناہ گزینوں کے بندوبست کے حوالے سے مختلف ممالک کے حالات اور پناہ گزینوں کے مسئلے کی تاریخ پر غور کیا جانا چاہیے۔
تیسرا یہ کہ غیر جانبدار موقف پر قائم رہا جانا چاہیےتاکہ دوسرے ممالک کے اندرونی امور میں مداخلت اور عالمی پناہ گزینوں کے تحفظ کے لئے متعلقہ نظاموں کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔