عالمی بینک نے چین کی  رواں سال اور اگلے سال کی معیشت کی ترقی کی توقع کو بلند کیا ہے

0

عالمی بینک نے چار تاریخ کو ملائیشیا  کے شہر کوالالمپور میں مشرقی ایشیا اور پیسفک علاقے کی اقتصادی  ترقی کی ششماہی رپورٹ جاری کی۔جس میں اندازہ ہ لگایا گیاہے کہ چین کی معیشت کی شرحِ ترقی رواں سال میں چھ اعشاریہ سات فیصد تک پہنچ سکتی ہے ۔جبکہ  اگلے سال اور  اگلے دو سالوں  کی شرح ِ ترقی بالترتیب  چھ اعشاریہ چار اور چھ اعشاریہ تین فیصد متوقع ہیں ۔عالمی بینک کے مطابق رواں سال چین کی معیشت کی ترقی ، توقع سے تجاوز کر رہی  ہے۔چھ اعشاریہ سات فیصد کی  شرح ِ ترقی  میں پچھلے سال کے مقابلے میں  کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے بعد  ایک اور  بین الاقوامی ادارے نے چین کی رواں سال اور اگلے سال میں معیشت کی ترقی کی توقع  کو بلند کیا ہے۔رواں سال اپریل میں عالمی بینک کا اندازہ تھا کہ اس سال اور اگلے سال کے دوران  چین کی معیشت کی شرحِ ترقی الگ الگ چھ اعشاریہ پانچ اور چھ اعشاریہ تین فیصد ہوں گی۔
رپورٹ میں مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل  کے علاقے میں ترقی پزیر ممالک کی  معیشت کی شرحِ ترقی کو بھی بلند کیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY