فلپائن نے ملک کی معاشی ترقی میں چین کے کردار کو سراہا ہے

0

سی آر آئی) فلپائن کے سیکرٹری خزانہ کارلوس دومن گیز نے منگل کے روز ایک بیان میں ملک کی معاشی ترقی میں چین کی حمایت کو  بھر پور سراہا۔ فلپائن کی وزارت خزانہ سے جاری ایک بیان میں دومن گیز نے کہا کہ ” ہم اپنی تیز رفتار معاشی ترقی میں  چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی حوصلہ افزاء حمایت پر انتہائی شکر گزار ہیں “۔ فلپائںی سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ فریقین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے بے حد امکانات اور مواقع موجود ہیں۔انہوں نے چین کے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور چین کے پیش کردہ ایشئن انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک  کو  بھر   پور سراہا اور کہا کہ چین کے مذکورہ اقدامات  خطے کے تمام ممالک کے لیے دیر پا ثمرات لائیں گے اور ان سے جامع تجارتی روابط کو فروغ ملے گا۔ دومن گیز نے کہا کہ فلپائن مذکورہ دونوں انیشیٹوز کے تحت چین کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here