چین کا 26 واں حفاظتی بحری بیڑا خیر سگالی دورے پر لندن پہنچ گیا

0

سی آر آئیچین کا 26 واں حفاظتی بحری بیڑا برطانیہ کے پانچ روزہ دوستانہ دورے پر منگل کے روز لندن پہنچ گیا۔ ایسا پہلی بار ہے کہ چینی بحریہ کے جہاز خیرسگالی سرکاری دورے پر برطانوی دارالحکومت لندن میں موجود ہیں۔چینی بحری بیڑے میں میزائل سے لیس چھوٹے جنگی جہاز ہوانگ گانگ اور یانگ چھو  اور  سپلائی بحری جہاز گاو  یو ہو  شامل ہیں۔اس حوالے سے چینی سفارتخانے کے زیر اہتمام منعقدہ استقبالیہ تقریب میں برطانیہ میں چین کے سفیر لیو شیاو منگ ، برٹش رائل نیوی کے اہلکاروں  اور برطانیہ میں مقیم چینی باشندوں سمیت تقریبا چار سو افراد نے شرکت کی۔چینی سفیر  جناب لیو نے کہا کہ چینی بحری بیڑے کی لندن آمد  چین ۔برطانیہ عسکری تعلقات کے حوالے سے ایک تاریخ ساز  قدم ہے۔دورے کے دوران دونوں ملکوں کی بحری افواج پہلے انسان دوست حفاظتی سیمپوزیم کا انعقاد کریں گے۔چینی سفیر نے مزید کہا کہ چینی اور برطانوی نیول افواج کے درمیان پیشہ ورانہ امور پر وسیع تبادلہ خیال کیا جائے گا جس سے یہ امید کی جا سکتی ہے کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان باہمی اعتماد سازی اور تعاون کو فروغ دیا جا سکے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY