چین کے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے مستفید ہونے کے لیےفلسطین میں ایک کمپنی قائم کی جائے گی

0

فلسطین ڈویلپمنٹ اینڈ انوسٹمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین اور انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس فار سلک روڈ کے نائب چیئرمین منیب ال مساری نے اتوار کو غزہ میں ایک پریس کانفرنس کےدوران کہا کہ چین کے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی حمایت کے تناظر میں   غزہ کی پٹی میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک کمپنی کا قیام عمل میں لائے جائے گا۔ ال مساری کے مطابق ایک سو ملین امریکی ڈالرز کی مجموعی مالیت سے کمپنی کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا جس کا  اہم مقصد چین کے  دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشٹو  سے تعاون کو فروغ دینا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہراہ ریشم مشرق وسطیٰ میں تقریباً پینسٹھ ممالک سے گزرے گی جس میں فلسطین بھی شامل ہے لہذا یہ ضروری ہے کہ فلسطین بالخصوص غزہ کی پٹی  بھی ان ترقیاتی منصوبوں سے مستفید ہو سکے ۔ ال مساری نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ کمپنی دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے اہداف سے فائدہ اٹھانے کے لیے چینی اداروں کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دے گی اور غزہ کی پٹی میں پانی ، توانائی ، صنعتی زونز اور زرعی ترقی کے شعبہ جات میں عملی تعاون کو فروغ دیا جاے گا۔انہوں نے مذکورہ انیشیٹو کو مشرق وسطیٰ کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here