چین اور یوریشیا اقتصادی اتحاد کے درمیان معاشی و تجارتی تعاون کے معاہدے کے حوالے سے ٹھوس مذاکرات مکمل کر لیے گئے

0

چین کی وزارت تجارت نے اتوار کو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ چین اور یوریشیا اقتصادی اتحاد کے درمیان معاشی و تجارتی تعاون کے معاہدے کے حوالے سے ٹھوس مذاکرات مکمل کر لیے گئے ہیں۔چین کے وزیر تجارت چونگ شان نے یوریشیا اقتصادی اتحاد کی وزیر تجارت ویریو نیکا نیکی شینا سے چین کے شہر  ہانگ جو   میں با ضابطہ مذاکرات کی تکمیل کے بعد ایک  مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔بیان کے مطابق چین اور یوریشیا اقتصادی اتحاد کے درمیان معاشی اور تجارتی شعبے میں تعاون کے حوالے سے طے پانے والا یہ پہلا اہم معاہدہ ہے جس سے چین کے سلک روڈ اکنامک بیلٹ انیشیٹو کو یوریشیا اقتصادی اتحاد سے جوڑنے میں مدد ملے گی ۔

 

بیان کے مطابق فریقین معاشی امور میں  تجارتی مواقعوں کے حوالے سے ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں اور اس معاہدے سے نان ٹیرف تجارتی رکاوٹوں میں کمی ، تجارتی سہولیات میں اضافے ، صنعتی ترقی کے لیے ایک سازگار ماحول کے قیام اور دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے فروغ میں مدد ملے گی ، ساتھ ساتھ چین اور یوریشیا اقتصادی اتحاد اور اس کے رکن ممالک سے معاشی تعلقات کی ترقی کو آ گے بڑھایا جا سکے گا۔ یاد رہے کہ مذکورہ مذاکرات کا آ غاز  گزشتہ برس پچیس جون کو ہوا تھا جس میں کسٹمز طریقہ کار  ، تجارتی سہولیات ، املاک حقوق دانش ، شعبہ جاتی تعاون ، ای کامرس اور سرکاری سطح پر خریداری سمیت دس اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here