ایشیائی ترقیاتی بنک سنکیانگ کے ایک پریفیکچر میں بنیادی تنصیبات کی بہتری اور  بہتر رہائشی ماحول کے لیے ایک سو پچاس ملین امریکی ڈالرز قرضہ فراہم کرے گا

0

ایشیائی ترقیاتی بنک نے چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے ایک پریفیکچر میں بنیادی تنصیبات کی بہتری اور  بہتر رہائشی ماحول کے لیے ایک سو پچاس ملین امریکی ڈالرز قرضہ فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔بنک کے مطابق فنڈز سنکیانگ کے دارالحکومت ارمچی کے نزدیکی خود اختیار پریفیکچر  چھانگ جی میں بنیادی تنصیبات کے منصوبوں  کے لیے استعمال ہوں گے جہاں تیزی سے شہر کاری کا عمل جاری ہے مگر  خدمات اور شہری تنصیبات کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہیں۔بنک کے مطابق منصوبے کے تحت متعلقہ علاقوں میں شاہراہوں کی بحالی ، پانی کے لیے پائپ لائنوں کی تنصیب ، نکاسی آب  ، گیس اور ہیٹنگ سے متعلق منصوبہ جات مکمل کیے جائیں گے۔ مذکورہ منصوبہ مقامی حکومت کو  پانی کی فراہمی اور ٹھوس فضلے کے بہتر انتظام میں مدد فراہم کرے گا جبکہ  فوکانگ شہر میں شجر کاری کے لیے بھی فنڈز استعمال کیے جا سکیں گے جس سے زمین کے تحفظ ، سیلاب میں کمی اور دیگر ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات میں مدد ملے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY