چین کے  وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی چین میں تعینات چالیس ممالک کے سفیروں سے ملاقات

0

 تیس تاریخ کو  چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے عظیم عوامی ہال میں  عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی اڑسٹھوِیں سالگرہ کے موقع پر گزشتہ ایک سال میں چین میں تعینات  ہونے والے سفیروں سے ملاقات کی۔
جناب لی نے چین اور دیگر  ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور حاصل کردہ تعاون کے ثمرات کو سراہا۔اور سفیروں سے کہا کہ وہ  چین کی پر خلوص اور نیک دل خواہشات اپنے اپنے ملکوں اور عوام تک پہنچائیں ۔
جناب لی نے کہا کہ چین دوسرے ممالک کے ساتھ  دوستی اور تعاون پر مبنی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے  دیکھتا ہے۔چین امن اور ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا اور دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ باہمی احترام، مساویانہ  سلوک، مشترکہ مفادات پر قائم رہتے ہوئے بنی نو ع انسان  کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کے لئے کوشش کرے گا۔
جناب لی نے مزید کہا کہ چین کی اصلاحات اور اوپن پالیسی سے  گذشتہ چالیس برسوں میں  معیشت اور سماجی ترقی میں نمایاں  پیش رفت حاصل کی گئی ہے۔جس سے نہ صرف چینی عوام، بلکہ دنیا کے امن و ترقی کے نصب العین کے لئے اہم خدمات سر انجام دی گئی ہیں۔ہم دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو  کو مختلف ممالک کی  حکمت عملی سے ملا  کر ترقی کے مواقعوں کا  دوسرے ممالک کے ساتھ اشتراک کریں گے ۔ امید ہے کہ  چین میں مختلف ممالک کے   سفیر  چین کے ساتھ  اپنے اپنے ملکوں کے  تعاون اور تعلقات کے فروغ کے لئے خدمات ادا  کریں گے ،تاکہ آپس میں سیاسی اعتماد ، حقیقی تعاون اور عوامی تبادلوں میں مزید مضبوط ہو جائِن گے ۔  ملاقات میں شریک غیر ملکی سفیروں نے چین کے قومی دن کے موقع پر اپنے ملک کے عوام اور رہنماوں  کی جانب سے  مبارک باد  دیتے ہوئے کہا کہ چین نے عالمی اور علاقائی  امن و استحکام کے تحفظ اور ترقی و خوشحالی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY