چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ سمیت اعلی چینی رہنماوں کی قومی دن کی مناسبت سے ایک استقبالیہ میں شرکت 

0

عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی اڑسٹھویں سالگرہ منانے کے لئے ہفتے کی شام  بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ایک خصوصی استقبالیے کا اہتمام کیا گیا ۔ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ اور وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ سمیت دیگر چینی اعلی رہنماوں اور بارہ سو سے زائد چینی اورغیر ملکی شخصیات نے اس استقبالیے میں شرکت کی ۔ 
استقبالئے کی  ابتداء میں تمام شرکا ء نے کھڑے ہو کر چینی قومی ترانہ گایا ۔ چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ
نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی، ریاستی کونسل کی جانب سے چینی عوام کو قومی دن کی
  مبارک باد دی ، ہانگ کانگ اور  مکاو  کے ہم وطنوں  اور تائیوان کے ہم وطنوں اور سمندر پار چینیوں کے لیے  نیک تمناوں کا اظہار کیا  اور چین کی جدید کاری کی تعمیر  میں شرکت اور حمایت کرنے والے غیر ملکی دوستوں کا شکریہ ادا کیا ۔ 
 وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے گذشتہ اڑسٹھ برسوں میں چین نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں تمام قومیتوں کی مشترکہ کوششوں سے بڑی ترقی کی ہے ۔ اور رواں  سال عالمی صورتحال بہت پیچیدہ ہے اور چین میں اصلاحات کا مشن  بہت  مشکل  ہے ۔ لیکن ہم پرعزم ہیں کہ  اصلاحات کے ذریعے معیشت کی مزید ترقی ہو گی اور عوام کا معیار زندگی مزید بہتر ہو گا ۔ انھوں  نے کہا کہ چین ایک ملک دونظام کی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا ۔ ایک چین کے اصول کے ساتھ ساتھ تائیوان کی علیحدگی کی سخت مخالفت کی جائَے گی ۔ وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ ہم خود مختاری کی پرامن سفارتی پالیسی کے مطابق اپنے اقتدار اعلی ، سلامتی اور ترقی کا تحفظ کرتے ہوئے تعاون اور مشترکہ ترقی کا تصور برقرار رکھتے ہوئے عالمی انتظام و انصرام کی بہتری اور عالمی امن و امان اور ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here