چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے ہفتے کے روز کہا کہ چین اپنی معیشت کی ترقی اور جدید کاری کی تعمیر میں زیادہ سے زیادہ غیر ملکی با صلاحیت افراد کا خیر مقدم کرتا ہے ۔ وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے یہ بات بیجنگ میں عظیم عوامی ہال میں غیر ملکی ماہرین سے ملاقات کے موقع پر کہی ۔ ان غیر ملکی ماہرین کو چین میں نمایاں کارکردگی پر حکومت کی جانب سے دوستی ایوارڈز دیئے گئَے ۔ وزیرا عظم لی کھہ چھیانگ نے چین خاص طور پر وسطی اور مغربی چین کی ترقی کے لئے غیر ملکی ماہرین کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ چین میں غیر ملکی ماہرین اور ان کے کام کے لئے مزید بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ انھوں نے کہا کہ چین دنیا کا سب سے بڑا ترقی پزیر ملک ہے ۔ اور معیشت ایک کلیدی دور سے گزر رہی ہے ۔ اس لحاظ سے ہم چینی ہنر مندی کے ساتھ ساتھ غیر ملکی باصلاحیت افراد کی چین میں آمد کا دروازہ مزید کھولیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ چین غیر ملکی باصلاحیت افراد اور ماہرین کا خیر مقدم کرتا ہے کہ وہ چین کی جدید کاری کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں اور چینی معیشت میں تبدیلی اور عالمی معیشت کی بحالی کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیں ۔