سینہوا نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ تیرہ برسوں کی ترقی کے بعد اس وقت دنیا کے ایک سو بیالیس ممالک اور علاقوں میں کل پانچ سو سولہ کنفیوشس ادارے اور ایک ہزار چھتر کنفیوشس کلاس رومز قائم کیے جا چکے ہیں۔ ان اداروں میں طلبا کی کل تعداد ستر لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
متعلقہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت مختلف ملکوں اور علاقوں کے کل اکیس لاکھ طلباء اپنے اپنے خطوں کے کنفیوشس اداروں میں چینی زبان اور چینی ثقافت سیکھ رہے ہیں۔ان میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کے اکیاون متعلقہ ممالک میں کل ایک سو پینتیس کنفیوشس ادارے اور ایک سو انتیس کنفیوشس کلاس رومز موجود ہیں۔چین کی ترقی اور اثر و رسوخ بڑھنے کے ساتھ ساتھ چینی زبان کی اہمیت دن بدن بلند ہو رہی ہے۔ اس وقت تک کل چھتر ممالک نے چینی زبان کو اپنے تعلیمی نظام میں شامل کرنے کے لیے قانونی ضوابط جاری کئے ہیں ۔ ایک سو ستر ملکوں کے تعلیمی اداروں میں چینی زبان کی تعلیم فراہم کی جا رہی ہے ۔