جمعہ کے روز برطانیہ کی معروف درسگاہ کیمبرج یونیورسٹی میں چین کے” بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو عالمی مطالعاتی مرکز” کا با ضابطہ قیام عمل میں لایا گیا ۔ مذکورہ مرکز برطانیہ میں دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے حوالے سے آزادانہ تحقیق کے لیے قائم کیا جانے والا پہلا پلیٹ فارم ہے۔مرکز کے شریک بانی ڈیوڈ ڈی کریمر نے اس حوالے سے منعقدہ سیمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اس وقت عالمی قیادت کے لیے تیار کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کا دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو صرف ایک شخصی ںطریہ نہیں بلکہ اس میں تمام متعلقہ ممالک کی آراء شامل ہے۔ مطالعاتی مرکز کے دوسرے شریک بانی چانگ شیان چنگ نے کہا کہ تحقیقی مرکز دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے متعلقہ مسائل اور چیلنجز کو سمجھںے اور ان کا حل فراہم کے لیے پر عزم ہے۔مذکورہ سیمپوزیم میں چین ، برطانیہ ، جرمنی اور آسٹریلیا سے دانشوروں ، بینکاروں ، کاروباری شخصیات اور وکلاء نے شرکت کی۔