چین میں پیشترکھیتوں میں اناج کی کاشت چین کےخود تیارکردہ بیجوں سے ہوتی ہے،چینی وزارت زراعت

0

چین کے وزیر زراعت ہان چھانگ بین نے انتیس تاریخ کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس وقت چین کے پچانوے فیصد  کھیتوں میں  چین کے خود تیار کردہ بیج استعمال ہوتے ہیں۔دوسری طرف سبزیوں  کے بیجوں میں غیرملکی بیجوں کا حصہ پانچ سال قبل کے بیس فیصد سے تیرہ فیصد تک کم ہو گیا ہے۔
جناب ہان چھانگ بین نے کہا کہ چین میں بیجوں کی صنعت حالیہ برسوں میں  نمایاں ترقی کر چکی ہے۔جس کے نتیجے میں ملک میں غیر ملکی بیجوں کا استعمال ماضی کےمقابلے میں کافی کم ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے عرصے میں چینی حکومت ماحول دوست، عمدہ اور  کفایت شعاری کے اصول کی روشنی میں چین کے بیجوں کی صنعت کو  بھر پور فروغ دیگی تاکہ دنیا میں چین کے متعلقہ صنعتی و کاروباری اداروں کی مسابقتی حیثیت کو  بلند کیا جا سکے۔

SHARE

LEAVE A REPLY