چین میں نمکین پانی میں اگنے والے چاول کی کاشت کا کامیاب تجربہ

0

چین کے بابائے ہائبرڈ چاول یوان لون پھنگ کی قیادت میں ریسسرچ ٹیم نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ ٹیم نے نمکین پانی میں اگنے والے چاول کی کاشت کا جو تجربہ کیا  ہے کامیاب ثابت ہوا ہےاور چاول کی پیداوار کافی زیادہ ہے۔
عام طور پر چاول اس پانی میں نہیں اگ سکتا جس میں نمک اور الکلی موجود ہو۔ یوان لون پھنگ کی ٹیم نے جو چاول دریافت کیا ہے اس پانی میں اگ سکتا ہے جس میں چھ فیصد  نمک موجود ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ اس وقت دنیا میں نمکین اور  الکلی والی زمین کا رقبہ بہت زیادہ ہے۔اس لئے نمکین پانی میں اگنے والا چاول دنیا میں خاص طور پر ایشیا میں وسیع پیمانے پر کاشت کیا جا سکتا ہے جہان ایک تہائی زمین میں نمک اور الکلی موجود ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY