امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چینی نائب وزیر اعظم لیو یئِن دونگ سے ملاقات 

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کو وائٹ ہاوس میں چینی نائب وزیر اعظم لیو یئین دونگ سے ملاقات کی ۔ لیو یئین دونگ نے صدر ٹرمپ کے لئے چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چین صدر ٹرمپ کے رواں سال چین کے سرکاری دورے کا خیر مقدم کرتا ہے اور امریکہ کے ساتھ مل کر  اس دورے کی کامیابی کے لئے کوشش کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کی مشترکہ کاوشوں سے چین اور امریکہ کے درمیان پہلے سماجی و ثقافتی مذاکرات بہت کامیاب رہے ۔ امید ہے کہ فریقین دونوں صدور کے درمیان پائے جانے والے اتفاق رائے پر عمل پیرا رہتے ہوئے تعلیم ، سائنس و ٹیکنالوجی ، ثقافت ، صحت و طب ، کھیلوں اور تحفط ماحول سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دیتے ہوئے افرادی اور ثقافتی تبادلوں کے منفرد کردار کو بروے کار لاتے ہوئے چین امریکہ تعلقات کی عوامی بنیاد کو مضبوط بنائیں گے ۔ 
اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پھنگ کی نیک تمناوں کا شکریہ ادا کیا اور چینی نائب وزیر اعظم سے درخواست کی کہ وہ صدر شی تک ان کی جانب سے نیک تمناوں کا پیغام پہنچائیں ۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ اپنے آئندہ  دورہ چین کے حوالے سے کافی پر امید ہیں  اور انہیں اعتماد ہے کہ ان کا دورہ بہت کامیاب رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور چین کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے انتہائی اہم ہیں اور امید ہے کہ فریقین کے درمیان مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY