اقوام متحدہ  نے خلا بازی کے  شعبے میں عالمی تعاون کے فروغ میں  چین کے کردار کو سراہا ہے

0

اقوام متحدہ کے دفتر برائے بیرونی خلائی امور  کے سربراہ سمونیٹا دی پیپو نے کہا چین کی جانب سے دوسرے ممالک کے لئے اپنے خلا بازی کے شعبے کو کھولنے  جیسے اقدامات لائق تحسین ہیں۔  دی پیپو نے آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں منعقد ہونے والی اڑسٹھ ویں عالمی خلا بازی کانفرنس کے دوران مذکورہ خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چین اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے بیرونی خلائی امورکے درمیان  خلا بازی کے  شعبے میں تعاون کا ایک فریم ورک معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ جس کے مطابق غیر ملکی خلا باز  چین کے خلائی جہاز  کے ذریعے چینی خلائی اسٹیشن کا دورہ کر سکیں گے ۔ 
انہوں نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے تحت بیرونی خلا کے پرامن استعمال کی کمیٹی کا فعال رکن ہے ۔ اقوام متحدہ کے دفتر  برائے بیرونی خلائی امور نے چین کے کئی اداروں کے ساتھ آفات کے انتظام اور ہنگامی امداد ، خلائی اور سائنسی  ڈیٹا کے مشترکہ استعمال نیز تحقیقات اور تخلیق کے سلسلے میں تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کئے  ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ چین کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ  کے تحت خلائی شعبے میں تعاون پر غور کر رہا ہے۔

 

SHARE

LEAVE A REPLY