چین کی ریاستی کونسل کی قومی جائیداد کی نگرانی کمیٹی کے سربراہ شاو یا چھین نے اٹھائیس تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں چین کے سرکاری صنعتی و کاروباری اداروں کی اصلاحات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور اس دوران ان اداروں کے منافع میں پچھلے پانچ سالوں کے مقابلے میں تیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دو ہزار سولہ کے آخر تک چین کی مرکزی حکومت کے تحت سرکاری صنعتی و کاروباری اداروں کی کل جائیداد کی مالیت پانچ سو پانچ کھرب یوآن تک جا پہنچی ہے جو پچھلے پانچ برسوں کے مقابلے میں اسی فیصد کا اضافہ ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ان اداروں کے ادا کئے گئے ٹیکس کی مالیت ایک سو تین کھرب یوآن بنتی ہے جو پچھلے پانچ سالوں کے مقابلے میں تریسٹھ اعشاریہ پانچ فیصد زیادہ ہے۔