چین کی نائب وزیر اعظم لیو یئین دونگ نے مقامی وقت کے مطابق چھبیس تاریخ کو نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں چین امریکہ جامعات کے صدور اور تھنک ٹینک فورم میں شرکت کی اور خطاب کیا ۔
لیو یئین دونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ رواں برس چین اور امریکہ کے درمیان شنگھائی اعلامیہ کے اجراء کی
پینتالیسویں سالگرہ ہے ۔ اور ماضی میں چین۔امریکہ تعلقات کی روشنی میں باہمی احترام کی بنیاد پر اعتماد سازی کو فروغ دیا جائے ۔ دوسرا ، باہمی مفادات کی بنیاد پر تعاون کے ذریعے مشترکہ ترقی کی جائے ۔ تیسرا ، اختلافات کو پس پشت ڈال کر مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے کوشش کی جائے اور دوستی کو مضبوط بناتے ہوئے عوامی تعلقات کو فروغ دیا جائے ۔
لیو یئین دونگ نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس عنقریب منعقد ہو گی۔چین کی ترقی کے عمل میں یہ ایک اہم سرگرمی ہے اور اس کانگریس میں نہ صرف آئندہ پانچ سالوں بلکہ مستقبل میں چین کی ترقی کے لیے ایک طویل المیعاد تزویراتی منصوبہ بندی کی جائے گی ۔ گذشتہ پانچ برسوں میں شی جن پھنگ کی قیادت میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی رہنمائی میں چین نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ چین اپنی خصوصیات کے حامل سوشلزم اور پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا ۔ چین دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر تعاون اور مشترکہ ترقی کی بنیاد پر نئےبین الاقوامی تعلقات کے قیام اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لئے کوشش کا خواہاں ہے ۔ لیو یئِن دونگ نے کہا کہ افرادی و ثقافتی تبادلہ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں اختلافات سب سے کم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سات برسوں میں چین اور امریکہ کے درمیان اعلی سطح پر افرادی و ثقافتی تبادلوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث چین امریکہ تعلقات میں نئی قوت ڈالی گئی ہے ۔ امید ہے کہ دونوں ممالک کی جامعات اور تھنک ٹینکس کے درمیان تعاون فروغ پائے گا ۔