اقوام متحدہ کی صنعتی ترقیاتی تنظیم یو نیڈو نےچھبیس تاریخ کو ویانا میں دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے ذریعے شہروں کی دوسری گرین ترقیاتی کانفرنس کا اہتمام کیا ۔ ساٹھ سے زائد ملکوں کے ایک سو اکتیس شہروں اور صنعتی اور کاروباری اداروں کے نمائندوں نے کانفرنس میں تعاون اور مشترکہ ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
یو نیڈو کے سیکرٹری جنرل لی یونگ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو نیڈو ،دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ شہروں اور تعاون کے شراکت داروں کی اپنے شہروں میں صنعتی شعبے میں پائیدار ترقی کے رہنماء کردار کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کی ترقی سے لوگوں کی طرز زندگی اورقدرتی ماحول کے لئے نئی تبدیلی لائی جا سکتی ہے ساتھ ساتھ روز گار کے نئے مواقع پیدا کئے جا سکتے ہیں جس سے معیشت خوشحال ہو گی ۔
اطلاعات کے مطابق حالیہ کانفرنس کا مقصد دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پر عمل پیرا رہتے ہوئے مشترکہ ترقی کےلئے شہروں اور صنعتی و کاروباری اداروں کے درمیان تعاون کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔