گزشتہ پانچ برسوں میں چین کی ترقی اور کامیابیوں کی نمائش میں چینی صدر شی جن پھنگ کی شرکت

0

گزشتہ پانچ برسوں میں چین کی ترقی اور  کامیابیوں کی نمائش پچیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوئی ۔چینی صدر شی جن پھنگ  اور دوسرے چینی رہنماوں نے نمائش دیکھی۔اس موقعے پر چینی صدر نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں چینی عوام  نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر  چین کی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ معاشرے کی تعمیر میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ جس کے نتیجے میں چینی عوام کا معیار زندگی نمایاں طور پر بلند ہو گیا ہے،اور چین کے سوشلسٹ راستے، سیاسی نظام  ، ثقافت  اور  روایات پر چینی عوام کے اعتماد کو  زیادہ مضبوط کیا گیا ہے  اور  چینی قوم کی  عظیم نشاط ثانیہ کے خواب کو عملی چامہ پہنانے کے عمل کو مسلسل آگے بڑھایا گیا ہے۔
موجودہ نمائش کے دس موضوعات پر الگ الگ نمائشی علاقے قائم کئے گئے  جن میں گزشتہ پانچ برسوں میں چین کی حاصل کردہ سیاسی، ثقافتی اور  اقتصادی ترقی کی کامیابیوں کی عکاسی کی گئی ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY