چینی سفیر لو جاو ہوئی کا بنگلور میں چینی موبائل میکر شاو می کے اسٹور  کا دورہ

0

بھارت میں چین کے سفیر لو جاو ہوئی نے پچیس تاریخ کی صبح بھارت کے شہر بنگلور  کے تجارتی  علاقے میں واقع چینی موبائل میکر شاو می کے ایک  اسٹور کا دورہ کیا ۔
اطلاع کے مطابق  چینی موبائل میکر شاو می دو ہزار چودہ میں بھارت کی منڈی میں داخل ہوا۔دو ہزار سولہ میں بھارت میں شاو می  کی مصنوعات کی فروخت کی مالیت ایک ارب امریکی ڈالرز تک جا پہنچی ہے۔شاو می  کی مصنوعات کی فروخت  کا ایک ریکارڈ ہے کہ اڑتالیس گھنٹوں میں دس لاکھ موبائل فروخت کئے گئے یعنی ہر ایک منٹ میں تین سو موبائل فروخت ہوئے۔مزکورہ اسٹور بنگلور میں شاو می کا دوسرا اسٹور ہے۔اس اسٹور کی افتتاح کے دن پانچ کروڑ  بھارتی روپے کی شاو می مصنوعات فروخت ہوئِیں ۔شاو می کمپنی کا منصوبہ ہے کہ آنے والے دس سال میں بھارت میں کل ایک سو شاو می اسٹورز قائم کئے جائیںگے۔
چینی سفیر لو جاو ہوئی نے  بھارتی معاشرے  میں شاو می کی شراکت داری کی پالیسی کی تعریف کی۔ انہوں نے  کہا کہ شاو می کو اپنی جدید تیکنیکس سے  فائدہ اٹھا کر  بھارتی منڈی کی پوری طرح دریافت کرنی چاہیے ۔ انہوں نے اس بات پر زوردیا  کہ شاو می سمیت چینی صنعتی و کاروباری ادارے بھارت میں بھارت کے متعلقہ قوانین و ضوابط کی روشنی میں اچھی طرح کاروبار کریں۔

SHARE

LEAVE A REPLY