چینی اور پاکستانی فضائیہ کی مشترکہ تربیتی مشقیں اختتام کو پہنچ گئی

0

چینی اور پاکستانی فضائیہ کے درمیان ” شاہین سکس” نامی مشترکہ تربیتی مشقیں پچیس تاریخ کو چین کے سنکیانگ علاقے میں کامیابی سے اختتام پزیر ہو گئی۔   مذکورہ مشترکہ تربیتی مشقوں میں انسداد دہشت گردی کے لیے دفاعی صلاحیت میں اضافے سمیت  دیگر پیشہ ورانہ تربیتی امور  میں کامیاب نتائج حاصل کیے گئے۔
ستمبر کی سات تاریخ کو چینی اور  پاکستانی فضائیہ کی مشترکہ  تربیتی مشقیں شمال مغربی چین کے ایک ہوائی اڈے میں شروع ہوئی۔ بیس روز کے دوران دونوں ممالک کی فضائی افواج کے جنگی جہازوں کی پروازوں کی تعداد پانچ سو تک رہی اور مختلف  تربیتی مشقوں سے دونوں ملکوں کی فضائیہ کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔چینی فضائیہ کے کمانڈر جان ہو شون اور پاکستانی فضائیہ کے کمانڈر حسیب پراچہ نےمذکورہ مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی  ۔ جان ہو شون نے کہا کہ دہشت گرد عالمی دشمن ہیں۔ چینی اور  پاکستانی فضائیہ کے درمیان حالیہ تربیتی فوجی مشق سے دہشت گردی کی حوصلہ شکنی اور چین پاک قومی سلامتی اور عوامی مفادات کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY