اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چینی نمائندے کا افغان امور پر چینی موقف کے حوالے سے بیان

0

اقوام متحدہ میں تعینات چین کے نائب مستقل نمائندے وو ہائی تھاؤ نے پچیس تاریخ کو سلامتی کونسل کے افغان امور کے بارے میں ایک اجلاس میں چین کے موقف کی وضاحت کی۔جناب وو ہائی تھاؤ نے کہا کہ سیاسی بات چیت افغان مسائل کے حل کا واحد طریقہ ہے۔متعلقہ فریقوں کو طویل مدتی فوائد اور  افغان عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دیتے ہوئے مصالحتی عمل میں حصہ لینا چاہیئے۔ اور عالمی برادری کو امن مذاکرات کے آغاز کو فروغ دینا چاہیئے۔
جناب وو  ہائی تھاؤ نے مزید کہا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے افغانستان اور پاکستان کا دورہ کیا۔تینوں فریقوں نے چین،افغانستان اور پاکستان کے درمیان وزرائے خارجہ کی بات چیت کے نظام کے قیام پر اتفاق کیا اور افغانستان،پاکستان،چین اور امریکہ پر مشتمل  کوآرڈینیشن گروپ کے دو بارہ شروع  کرنے اور شنگھائی تعاون تنظیم – افغانستان تعلقات گروپ کی بحالی کی حمایت کی۔چین افغانستان کی جانب سے سلامتی کی صلاحیت کو مضبوط بنانے اور اقتصادی سماج کی ترقی کی حمایت کرے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY