چین میں وسائل اور ماحول پر آلودگی کے  حوالے سے طویل المدتی انتباہی نظام کا قیام

0

چین میں وسائل اور ماحول پر آلودگی کے مضر اثرات کی نگرانی کے لئے ایک  طویل المدتی انتباہی نظام قائم کیا جا رہاہے جس کے تحت  وسائل اور ماحول پر آلودگی کے  مضر اثرات کے حوالے سے ایک معیار کا تعین کیا  جائیگا ۔ اس معیار سے زیادہ مقدار کی  صورت میں آلودگی کی روک تھام کے اقدامات کئے جائیںگے۔
چین کی قومی کمیٹی برائے ترقی و اصلاحات کے اہلکار ما چھیانگ نے حال ہی میں اس نظام کے منصوبےکے بارے میں نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ  اس نظام کے قیام  کامقصد  وسائل اور  ماحول کی آلودگی کو برداشت کرنے کی صلاحیت  کا تعین کرنا ہے تاکہ اس دائرے کے اندر ہی آبادی ، معیشت  اور وسائل و ماحولیات کی ترقی کے توازن کو برقرار رکھا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس نظام کے تحت ملک کے مختلف علاقوں میں وسائل اور  ماحول  اور  آلودگی کا جائزہ لیا جائیگا اور  وسائل اور  ماحولیاتی  آلودگی کے مضر اثرات کے محفوظ معیار  کا تعین کیا جائیگا اور  اس کے مطابق  آلودگی کو کم کرنے ، وسائل اور  ماحول کی حفاظت کرنے کے موثر اقدمات اختیار کیئے جائیںگے۔انہوں نے بتایا کہ اس نگرانی نظام کے تحت ان علاقوں کی حکومتوں کو خبردار کیا جائیگا جہاں آلودگی مزکورہ معیار سے تجاوز کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ آلودگی پیدا کرنے والے صنعتی و کاروباری اداروں اور  مقامی حکومتوں کے نا اہل کارکنوں  کو قانون کے مطابق  سزا دی جائیگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY