چین روس کی ۲۰۱۷ مشترکہ سمندری فوجی مشقیں اختتام پذِیر

0

چین روس آٹھ روزہ  ۲۰۱۷مشترکہ سمندری فوجی مشق پچیس تاریخ کو تمام مشقوں  کو مکمل کر کے کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی ۔ 
چین روس کی ۲۰۱۷ مشترکہ سمندری فوجی مشق دو سرے مرحلے کی مشقیں تھیں  ۔ پہلے مرحلے کی مشق اکیس تا اٹھائیس جولائی بالٹک سمندر میں منعقد ہوئی ۔چینی بحریہ اور روسی بحریہ نے مشترکہ فضائی ،  سمندر میں ریلیف ، مشترکہ بورڈنگ جیک سمیت مختلف موضوعات پر مشترکہ مشق کی ۔  چینی بحریہ اور روسی بحریہ نےپہلی بار بالٹک سمندر میں مشترکہ فوجی مشق کی ہے  ۔دوسرےمرحلے کی مشق  اٹھارہ تا پچیس ستمبر جاپانی سمندر اور اوخوسک سمندرمیں منعقد ہوئیں ۔ دونوں ممالک کی بحریہ نے سب میرین ریسکیو، مشترکہ اینٹی سب میرین،  مشترکہ  فضائی دفاع اور مشترکہ اینٹی جہاز ، مشترکہ انسداد دہشت گردی سمیت  مختلف موضوعات پر  مشقیں  کیں ۔
موجودہ فوجی مشق چین روس کی فوجوں کے سالانہ منصوبے کے مطابق منعقد کی گئی ہے تاکہ چین روس کے جامع اسٹریٹجک تعاون کے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنایا جائے اور دونوں ممالک کی فوجوں کی دوستی کو  مضبوط کیا جائے ۔ اس کے علاوہ ، مشق میں  دونوں ممالک کی فوجوں کی سمندری سلامتی  کو درپیش  خطرات کے مقابلے اور خطے کے استحکام کے تحفظ اور دونوں فریقین کی کارروائیوں کو مشترکہ  طور پر منظم کرنے کی  صلاحیت حاصل کی جائے ۔موحودہ فوجی مشق  کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں اس کے ساتھ ساتھ خطے کی صورت حال سے متعلق بھی نہیں  ہے ۔  اور دونوں ممالک نے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے مطابق فوجی مشق کی ہے  ۔

 

SHARE

LEAVE A REPLY