چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نےدی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئٹیو کے بارے میں چینی وزارت خارجہ اور اقوام متحدہ کےمحکمہ برائے معاشی ومعاشرتی امور کے درمیان یادداشت پر دستحظوں کی تقریب میں شرکت کی 

0

بائیس تاریخ کو چین کے وزیر خارجہ وانگ ای اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مشترکہ طور پر اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں منعقدہ  دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئٹیو کے بارے میں  چینی وزارت خارجہ اور اقوام متحدہ کےمحکمہ برائے معاشی ومعاشرتی امور کے درمیان  یادداشت پر  دستحظوں  کی تقریب  میں شرکت کی ۔ 
اس یادداشت میں ٹھوس تعاون ، صلاحیت کی تعمیر ، تجربے کا شیئر اور پالیسی کے تجزیے سمیت مختلف شعبے شامل ہیں ۔ اس یادداشت کا مقصد دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانا اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق ترقی پذِیر ممالک کی ترقیاتی صلاحیت کو بلند کرنا اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر اور ۲۰۳۰ پائیدار ترقی کے ایجنڈے پر عمل درآمد کرنا ہے ۔ 
معلوم ہوا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے ۲۰۱۳ میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے لئیے  انیشئٹیو  پیش کیا ۔ جس کو عالمی براداری طرف سے کافی سراہا گیا ہے ۔ رواں سال مئی میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے عالمی تعاون فورم بیجنگ میں منعقد ہوا  ۔اب تک چین نے چوہتر ممالک اور عالمی تنظیموں کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق تعاون کی دستاویزات پر دستخط کئیے ہیں   ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here