اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نےبائیس تاریخ کو ستتر ممالک کے گروپ اور چین کی سالانہ
وزارتی کانفرنس میں کہا کہ کثیرالطرفہ نظریہ اور پائیدار ترقی میں ستتر ممالک کے گروپ اور چین نےاہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے اجتماعی ہدایت کے تحت اصلاحاتی قوت ظاہر کی ہے ۔ انہوں نے جنوب سے جنوب تعاون کی رہنمائی کی ۔ اس کے ساتھ ساتھ وسائل کو اکھٹا کرنے میں گروپ ستتر اور چین کے تعاون سے برادارانہ تعلقات کا کردار بھی بھر پور ظاہر ہوا ہے ۔
انتونیو گوتریز نےامید ظاہر کی کہ گروپ ستتر اور چین پائیدار ترقی کے فروغ میں ان کے درمیان تعاون کے دوستانہ تعلقات کو مزید آگے بڑھائیں گے