اکیس ستمبر سے دنیا کی تیزترین کمرشل بلٹ ٹرین ،بیجنگ اور شنگھائی کے درمیان چلنا شروع ہوئی ۔ اس کی رفتار تین سو پچاس کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔یوں بیجنگ اور شنگھائی کے درمیان سفر کا دورانیہ پانچ سے ساڑے چار گھنٹے تک کم ہو چکا ہے۔
ماضی میں چین میں بلٹ ٹرین کی تیز ترین رفتار تین سو کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔اس وقت بیجنگ اور شنگھائی کے درمیان روزانہ چار سو سے زیادہ ٹرینز چلتی ہیں جن میں فو شنگ نامی چودہ بلٹ ٹرینز ہیں اور ان تمام بلٹ ٹرینز کی رفتار کو تیز بنایا گیا ہے۔
ماہرین کے خیال میں اس تیزرفتار بلٹ ٹرین سے نہ صرف مسافروں کے وقت کی بچت ہوگی،بلکہ چین کی بلٹ ٹرین کے انتظام کے لیے مزید تجربات بھی حاصل ہوں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تیزرفتاری کے ساتھ ساتھ بلٹ ٹرین کی سیفٹی کی ضمانت بھی ہے۔بیجنگ اور شنگھائی کے درمیان بلٹ ٹرین کے لیے ریل ٹریک کی تعمیر بہترین اور اعلی معیار سے کی گئی ہے اور ٹیکنالوجی بھی جدید ترین ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ فو شنگ نامی بلٹ ٹرین کی تیاری اور لوگوں کی سفری ضروریات میں اضافے کے ساتھ ساتھ مزید زیادہ بلٹ ٹرینز کی رفتار کو تیز بنایا جائے گا۔