انسانیت کی خوشحالی کے لیے دیر پا قیام امن ضروری ہے: چین میں پاکستان کے سفیر

0

امن کے عالمی دن کی مناسبت سے اکیس تاریخ کو بیجنگ میں ایک امن میلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انسانیت کی خوشحالی کے لیے دیر پا قیام امن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے حالیہ دور میں درپیش تنازعات کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے پر زور دیا۔پاکستانی سفیر نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ وہ تشدد و انتہاپسندی کے خاتمے ، مذاکرات کے فروغ اور تنازعات کے پر امن حل کے لیے آگے بڑھتے ہوئے ایک قائدانہ کردار ادا کریں ۔جناب مسعود خالد نے چین اور پاکستان کی دوستی کی مثال دیتے ہوئے کہا  دونوں ملک  چاروں موسموں کے تزویراتی باہمی شراکت دار ہیں ۔انہوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو پر امن بقائے باہمی کا ایک اعلیٰ نمونہ قرار دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here