امریکہ نے شمالی کوریا کے ساتھ لین دین کرنے والے افراد اور اداروں پر پابندی لگا دی

0

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےجمعرات کو ایک صدارتی فرمان  پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد شمالی کوریا کو مالی وسائل کی فراہمی کو مزید کم کرنا ہے۔شمالی کوریا کی جوہری اور میزائل سرگرمیوں کو دنیا کے امن اور سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ نئی پابندیوں کے تحت ایسے مالیاتی وسائل کا خاتمہ ہو گا جو   شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے لیے فنڈنگ  کرتے ہیں۔نیویارک میں جاپانی وزیر اعظم اور جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات سے قبل امریکی صدر نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ پابندیوں کے تحت امریکہ کا محکمہ خزانہ ایسے افراد اور اداروں کے خلاف اقدامات کرے گا جو شمالی کوریا کے ساتھ مصنوعات ، خدمات اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے لین دین کرتے ہیں۔ اس سے قبل بدھ کے روز چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے جنوبی کورین ہم منصب سے جنوی کوریا سے تھاڈ نظام کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا  اور کہا تھا کہ چین شمالی کوریا کے حوالے سے سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل پیرا رہے گا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here