چین نے شامی تنازعے کے سیاسی حل کے لیے اپنا کردار جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے

0

مسئلہ شام کے حوالے سے چین کے خصوصی مندوب شائی شیاویان نے جمعرات کو کہا کہ چین شامی تنازعے کے حوالے سے تمام متعلقہ فریقین سے قریبی رابطہ برقرار رکھے گا  ، امن مذاکرات کے لیے کوشش کرے گا اور اس مسئلے کے سیاسی حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔روس کے دورے پر موجود چینی مندوب نے کہا کہ چین شامی مہاجرین کو امداد کی فراہمی بھی جاری رکھے گا۔انہوں نے روس کے نائب وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔شائی نے اس امید کا اظہار کیا کہ شام کے حوالے سے امن مذاکرات کی رفتار برقرار رہے گی۔انہوں نے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ شامی تنازعے کے سیاسی حل کے لیے کوشش کریں اور عالمی برادری کو بھی چاہیے کہ وہ شامی حکومت اور اپوزیشن پر زور دے کہ مذاکرات کے زریعے تمام فیصلے کیے جائیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY