چین کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی رسمی کانفرنس کا انعقاد

0

بیس تاریخ کو چین کی جانب سے نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی رسمی کانفرنس کا انعقادکیا گیا۔اس موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو باہمی اعتماد کی روایت کو فروغ دیتے ہوئے اہم باہمی مفادات کو تحفظ اورحمایت فراہم کرنا چاہیے۔سلامتی کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ اور ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانا چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ، دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر ، یورو ایشیا اقتصادی یونین اور  مختلف ملکوں کو اپنی اپنی ترقیاتی حکمت عملیوں کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے تاکہ علاقائی ترقی کا نیا ڈھانچہ قائم کیا جاسکے۔کانفرنس میں شریک وزرائے خارجہ نے بھارت اور پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here