چین کے وزیرِ خارجہ کی جنرل اسمبلی کی کوششوں کی تحسین

0

چین کے وزیرِ خارجہ  وانگ ای نے  جنرل اسمبلی کے بہترویں سیشن کے

چیئرمین میرو سلیو لیجیک سے ملاقات کے دوران جنرل اسمبلی کی کوششوں کو سراہا ہے۔ چین  کے وزیرِ خارجہ ان دنوں جنرل اسمبلی کی سالانہ بحث کےلیے نیویارک میں ہیں

انہوں نے کہا کہ چین ، اقوامِ متحدہ کی سب سے زیادہ با اختیار اور عالمی نمائندہ تنظیم کے طور پر   بین الاقوامی امن کو  برقرار رکھنے اور ترقی کے فروغ کے لیے کردار کی حمایت کرتا ہے۔  

جنرل اسمبلی کے موجودہ سیشن میں ترقی کو ترجیح دی گئی ہے اور  اس سال کی عام بحث  کا موضوع ” لوگوں پر توجہ” ہے ۔

چین کے وزیرِخارجہ نے کہا کہ  چین دو ہزار تیس کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے اور ممبر ممالک کی خواہشات کے مطابق اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ میں اصلاحات کو بڑی توجہ ملی ہے۔چین ان اصلاحات کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہےکہ یہ اصلاحات ممبر ممالک کی تجاویز کے مطابق مستحکم انداز میں آگے بڑھائی جائیں گی۔

جنرل اسمبلی کے بہترویں سیشن کے چیئر مین  میرو سلیو لیجیک نے کہا کہ عالمی برادری بین الاقوامی معاملات میں چین کے بڑھتے ہوئے اہم کردار کوسراہتی ہے۔ اور امید کرتی ہےکہ  چین  تنازعات کی روک تھام،  پیچیدہ مسائل کے حل، امن کے قیام اور دو ہزار تیس کے ایجنڈے پر عملدر آمد میں رہنما کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ  یو این  سیکیورٹی ،  ترقی اور انسانی حقوق کے حوالے سے تعاون کو متوازن انداز میں آگے بڑھانےکے لیے چین کے ساتھ تعاون بڑھائے گا۔

انہوں نےکہا کہ اقوامِ متحدہ ، ادارے میں اصلاحات کے حوالے سے چین کے خیالات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY