چین اور پاکستان کی فضائیہ کی مشترکہ فوجی تربیت

0

بیس ستمبر کو چین کے سنکیا نگ ویغور خوداختیار علاقے میں چین اور پاکستان کی فضائیہ کی مشترکہ فوجی تربیت منعقد ہوئی۔
تربیت میں شامل چینی ٹیم کے کمانڈر وانگ یان چھی نے صحافیوں کو بتایا کہ تربیت میں حصہ لینے والی چین اور پاکستان کی شخصیات کے تبادلوں اور رابطوں میں کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئی ۔بار بار تعاون اور مزاحمت کی تربیتی سرگرمیوں میں فریقین نے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا ہے اور تربیت میں فریقین نے کافی تجربات حاصل کیے ہیں۔تربیت میں حصہ لینے والے پاکستان کے کمانڈر نے کہا کہ دو ہزار گیارہ سے چین اور پاکستان کی فضائیہ کی مشترکہ فوجی تربیت کے بعد دونوں کی حقیقی جنگی صلاحیت نمایاں طورپر بہتر ہو رہی ہے اور علاقائی امن و امان کے تحفظ کی اہم قوتیں بن چکی ہیں۔
چین اور پاکستان کی فضائیہ کی موجودہ مشترکہ تربیت سات ستمبر سے شروع ہوئی ۔دونوں ممالک کے تقریباً چالیس لڑاکا طیارے اس میں شرکت کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here