چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ایران اور دیگر چھ ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں شرکت 

0

بیس تاریخ کو چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ایران اور دیگر چھ ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں شرکت  کی۔ 
وانگ ای نے کہا کہ ایران کے جوہری مسئلے سے متعلق جامع معاہدے سے ایران کے جوہری بحران کو حل کیا

گیا ہے۔جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی بنیاد پر جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے عالمی نظام کو مضبوط بنایا گیا ہے۔یہ سیاسی طریقے سے کشیدہ تنازعات سے نمٹنے کی ایک مثبت مثال ہے۔جامع معاہدہ طے پانے کے بعد مختلف امور میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔تاہم اس کے ساتھ ساتھ کچھ سنگین چیلنجز بھی سامنے آئے ہیں۔امید ہے کہ حالیہ کانفرنس کے دوران  جامع معاہدے کے حوالے سے مثبت حمایت  کا اظہارکیا جاےگا اور اس معاہدے پر مکمل طور پر عمل درآمد کے لیے اسے سیاسی تقویت فراہم کی جائے گی۔

 

SHARE

LEAVE A REPLY