بدھ کے روز چین کےصدر شی جن پھنگ اور سنگار پور کے وزیراعظم لی ہیئن لونگ کے درمیان بیجینگ میں ملاقات ہوئی۔۔
چین کے صدر نے ملاقات کے موقع پر کہا کہ فریقین کا اعلی سطحی روابط کو برقرار رکھنا دوںوں ممالک کے رہنماوں کی روایت ہے اور یہ دوںوں ممالک کےدرمیان قریبی تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا دورہ دوںوں ممالک کی روایتی دوستی کو گہرا اور باہمی تعاون کو فروغ دے گا۔
صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ باہمی سیاسی اعتماد اور تعلقات کی مضبوطی نہ صرف دوںوں ممالک کےعوام اور مفادات سے ہم آہنگ ہے بلکہ یہ علاقائی اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی فائدہ مندہے۔
صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ فریقین کو باہمی اعتماد اور احترام پر کار بند رہتے ہوئے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور تحفظات کی حمایت کرنی چاہیے۔
سنگار پور کے وزیراعظم لی نے صدر شی جن پھنگ کے باہمی تعاون کے حوالےسے خیالات سے مکمل اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ سنگا پور ایک چین کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے اور ایک پائیدار اور خوشحال چین دیکھنے کا خواہشمند ہے۔
یاد رہے کہ سنگا پور کے وزیرا عظم منگل سے جمعرات تک چین کے دورے پر ہیں ۔