چین اور بنگلہ دیش کے صنعتی و تجارتی اداروں کا ڈائیلاگ بائیس ستمبر کو منعقد ہو گا ۔ یہ ڈائیلاگ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کی بنگلہ سروس اور چائنہ۔ڈاٹ کام یعنی china.Com کے اشتراک سے منعقد ہو رہا ہے۔ ڈائیلاگ کا مقصد بنگلہ دیش کے سرمایہ کاروں کو چین میں سرمایہ کاری کے ماحول سے آگاہ کرنا اور دوطرفہ تجارت کو فروغ دینا ہے۔
اکیس سے چوبیس ستمبر تک دو ہزار سترہ اکیسویں صدی شاہراہ ریشم عالمی تجارتی میلہ چین کے صوبے گوانگ دونگ کے شہر دونگ گوان میں منعقد ہو رہا ہے۔بنگلہ دیش کے برآمدات پروموشن بیورو اور تیرہ صنعتی و تجارتی ادارے اس میں شرکت کر رہے ہیں۔موجودہ چین بنگلہ دیش صنعتی و تجارتی اداروں کے درمیان ڈائیلاگ کی سرگرمی سے دونوں اطراف کے لیے ایک پلیٹ فارم قائم ہوگا جو دوطرفہ تجارت کے لیے فائدہ مند ہوگا۔
بائیس ستمبر کو یہ سرگرمی فیس بک پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ china.Com اور wechat پر مضامین اور تصاویر کے ذریعے اس کی کوریج کی جائے گی اور اس حوالے سے چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے نشریاتی پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ اکتوبر دو ہزار سولہ میں چینی صدر شی جن پھنگ کے دورہ بنگلہ دیش کے دوران دونوں ملکوں کے سربراہوں نے دو ہزار سترہ کو چین بنگلہ دیش دوستی کا سال قرار دیا۔ موجودہ ڈایئلاگ دوستی کے سال کی سلسلہ وار سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔