چین کا CAP1400 جوہری ری ایکٹر جوہری توانائی کے مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے: عالمی جوہری توانائی ایجنسی

0

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو نے پیر کے روز کہا کہ چین کا CAP1400 جوہری ری ایکٹرجوہری توانائی کے مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے۔ CAP1400 جوہری ری ایکٹرچین کا اپنا بنایا ہوا ری ایکٹر ہے جو کہ تھرڈ جنریشن جوہری ٹیکنالوجی کا تازہ ترین ورژن ہے۔ امانو نے کہا کہ چین اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے درمیان جوہری توانائی اور جوہری سلامتی سے متعلق جامع تعاون پایا جاتا ہے۔انہوں نے رواں برس اپریل میں اپنے دورہ چین کے دوارن بیجنگ میں چین کے قومی مرکز برائے جوہری سلامتی کے دورے کا تذکرہ کرتے ہوئے اسے متاثر کن قرار دیا۔چین کی جوہری توانائی ایسوسی ایشن کے مطابق دو ہزار سولہ کے آخر تک چین میں پینتیس جوہری ری ایکٹرز فعال ہیں جبکہ جوہری توانائی کی پیداواری صلاحیت 33.64 ملین کلو واٹ تک پہنچ چکی ہے  جسے چین دو ہزار بیس تک  اٹھاون ملین کلو واٹ تک لے جانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY