چین جوہری توانائی کی ترقی کے لیے ایک معقول، مربوط اور متوازن جوہری تحفظ اور سلامتی کے نقطہ نظر پر عمل پیرا ہے

0

ویانا میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی 61 ویں جنرل کانفرنس کے دوران چین کے جوہری توانائی ادارے کے چیئرمین اور چینی وفد کے سربراہ تانگ تین جیائے نے پیر کے روز کہا کہ چین  جوہری توانائی کی ترقی کے لیے ایک معقول، مربوط اور متوازن جوہری تحفظ اور سلامتی کے نقطہ نظر پر عمل پیرا ہے۔تانگ نے کہا کہ چین تحفظ اور سلامتی کے اصولوں کے تحت جوہری توانائی کی موثر ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے اعلیٰ قانون ساز ادارے قومی عوامی کانگریس نے رواں ماہ کے آ غاز میں جوہری سلامتی قانون کی منظوری دی ہے جس سے چین میں جوہری توانائی کی محفوظ اور پائیدار ترقی کو مضبوط حمایت ملے گی۔ تانگ نے مزید کہا کہ جاپان کے فوکیا شیما جوہری حادثے کے بعد چین کی تمام جوہری تنصیبات اور سہولیات کا ایک جامع حفاظتی جائزہ لیا گیا ہے ، چین جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کی حمایت کر رہا ہے کہ وہ جوہری سلامتی کے شعبے میں عالمی تعاون کے لیے کلیدی کردار ادا کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here