چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے اٹھارہ تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ چین جاپان پر زور کرتا ہے کہ وہ تاریخ کو درست نگاہ سے دیکھنے کے وعدہ کو پورا کرے اور کمفرٹ وویمن کے حوالے سے زمہ دارانہ رویہ اپنایا جائے۔
اطلاعات کے مطابق چین اور جنوبی کوریا کے آٹھ قومی و عوامی گروپس کی جانب سے کمفرٹ وویمن کے حوالے سے پیش کردہ دستاویز کے معائنے کے بعد یونیسکو کے عالمی یادداشتی ورثے میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ اگر یہ اقدام کامیاب ہو جاتا ہے تو ، جاپان میں یونیسکو کے لیے معاوضے کی فراہمی سے متعلق آ وازیں اٹھنا شروع ہو جائیں گی ۔ اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں لو کانگ نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کے دورانکمفرٹ وویمن کا زبردستی استعمال جاپانی عسکریت پسندی کے تناظر میں کیے جانے والا ایک سنگین جرم ثابت ہوا ہےاور یہ حقیقت ہے۔ وقت پر عالمی تنظیم کا معاوضہ ادا کرنا ہر رکن ملک کی ذمہ داری ہے۔ چین جاپان پر زور کرتا ہے کہ وہ تاریخ کو درست نگاہ سے دیکھنے کے وعدہ کو پورا کرے اور کمفرٹ وویمن کے حوالے سے زمہ دارانہ رویہ اپنایا جائے۔