اتوار کے روز ایک اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک نے دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور شدت پسندی کے خلاف تعاون کو مضبوط بنا نے پر اتفاق کیا۔
اجلاس میں تنظیم کے ممبر ممالک، انڈیا، قازقستان، چائنہ، کرغیزستان، پاکستان، روس ، تاجکستان، اور ازبکستان نے شرکت کی اور اس کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے انسدادِ دہشت گردی کے علاقائی ڈھانچے کی ایگزیکٹو کمیٹی کے مندوبین نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں دہشت گردی، علیحدگی پسندی، اور شدت پسندی کے خاتمے کے لیے منصوبوں، پروٹوکول مسودے، یاداشت اور قراردادو ں کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں کئے گئے ایک فیصلے کے مطابق کرغیزستان تنظیم کے انسدادِ دہشت گردی کے علاقائی ڈھانچے کی صدارت ستمبر دوہزار سترہ سے ستمبر دو ہزار اٹھارہ تک سنبھالے گا۔ اور انسدادِ دہشت گردی کے علاقائی ڈھانچے کی اگلی میٹنگ اپریل دوہزار اٹھارہ میں ازبکستان میں منعقد ہوگی.