چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے اٹھارہ تاریخ کو بیجنگ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد کے شمالی کوریا کی عوامی زندگی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی پر منفی اثرات نہیں پڑنے چاہیے۔
اطلاعات کے مطابق ،جاپانی وزیراعظم شینو زوآبے نے جنوبی کوریا کے صدر مون جیا ہائے سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران اس امید کا اظہار کیا جنوبی کوریا ، شمالی کوریا کو انسانی ہمدردی کی بنیادپر امداد کی فراہمی سے متعلق غور کرے گا ۔ جنوبی کورین صدر نے کہا کہ بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کو سیاست سے الگ ہونا چاہیے ۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے کہا کہ جاپان اور جنوبی کوریا کے سربراہوں کی جانب سے اپنائے جانے والے رویے چین کی نظر میں ہیں ۔ سلامتی کونسل کی جانب سے شمالی کوریا پر پابندیاں عائد کرنے والی حالیہ قرارداد میں واضع طو رپر کہا گیا کہ یہ قرارداد شمالی کوریا میں عوامی زندگی یا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی پر اثر انداز نہیں ہو گی ۔ چین پرامید ہے کہ متعلقہ فریقین سنجیدگی سے اس پر عمل درآمد کر سکیں گے۔