چین اور بنگلہ دیش کے درمیان بنگلہ دیش میں ریلوے لائن کی تعمیر کا معاہدے طے پا گیا

0

سولہ تاریخ کو ڈھاکہ میں چین اور بنگلہ دیش کے درمیان بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک سو کلو میٹر طویل ریلوے لائن کی تعمیر  کا معاہدے طے پا گیا۔ چین کے دو ادارے دو بنگلہ دیشی اداروں کی شراکت داری سے ریلوے لائن کی تعمیر کریں گے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب میں بنگلہ دیش کے وزیر ریلوے مضیب الحق بھی موجود تھے۔معاہدے کے تحت چینی اور بنگلہ دیشی ادارے دو مختلف منصوبوں کے تحت ایک سو دو کلو میٹر طویل ریلوے لائن اور ایک سو پچاسی چھوٹے بڑے پل تعمیر کریں گے۔حکام کے مطابق مذکورہ منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے امدادی منصوبے کا حصہ ہے جبکہ اس منصوبے کو تین سال میں مکمل کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here